ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) کل تک پاکستان پر تنقید کرنے والا مودی میڈیا اب پی سی بی کی تعریفوں پر اتر آیا۔ ہینڈشیک معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو بھارتی میڈیا نے پاکستان کی فتح قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینڈ شیک معاملے میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ہینڈ شیک معاملے میں ریفری کی تبدیلی پر آئی سی سی کو یو ٹرن لینا پڑا۔پاکستان کی ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان درمیانی راستہ نکال کر معاہدہ کیا گیا۔ پاکستان کے میچز میں اب دوسرا میچ ریفری ذمہ داریاں نبھائے گا۔


آئی سی سی کیجانب سے پاکستان کا مطالبہ مسترد ہونے کے بعد پورا دن بڑا سنسنی خیز رہا تھا۔