(ویب ڈیسک ) سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم کے طیار کو حصار میں لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، سعودی لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کا شاندار استقبال کیا۔
طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی فضائیہ کے ایف 15لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو حصار میں لے لیا۔
سعودی فضاؤں میں وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کا شاندار استقبال ہوا.
Prime Minister’s Visit to Saudi Arabia, Historic Protocol in Saudi Airspace ????????????????????????
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 17, 2025
As a mark of special protocol, five F-15 Strike Eagle fighter jets of the Royal Saudi Air Force’s 92nd Squadron escorted the Prime Minister’s aircraft to King Khalid Airport upon entering Saudi… pic.twitter.com/oWmbrfsQyy
خیال رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔