عمران خان کی اسپتال منتقلی، سیکیورٹی انتظامات کیلئے اہم اجلاس

عمران خان کی اسپتال منتقلی، سیکیورٹی انتظامات کیلئے اہم اجلاس
کیپشن: عمران خان کی اسپتال منتقلی، سیکیورٹی انتظامات کیلئے اہم اجلاس

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے، جبکہ متعلقہ اداروں کا اہم اجلاس بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا تحریری حکم موصول ہوتے ہی طے شدہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

دوسری جانب عمران خان کی اسپتال منتقلی کے پیش نظر اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے، جبکہ اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی عمران خان کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہوں گے۔

وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اسے نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔ عدالت نے حکومتی اعتراض کو حکم نامے کا حصہ بناتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News