ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے سمر زون میں واقع تعلیمی ادارے یکم جنوری سے 15 جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات ہوں گی۔
دوسری جانب پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025ء سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026ء تک جاری رہیں گی۔ پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
بلوچستان کی وزارتِ تعلیم کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کے لیے سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے، اور یہ شیڈول تمام تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر نافذ ہو گا۔
اسی طرح سندھ میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی، جس کے بعد تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔