سی ایس ایس کے امتحانات کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی

سی ایس ایس کے امتحانات کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی
کیپشن: سی ایس ایس کے امتحانات کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی

ویب ڈیسک: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے امتحانات میں نئے طریقہ کار کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مطابق، اب ایک دن میں صرف ایک لازمی پرچہ لیا جائے گا، جبکہ پہلے ایک دن میں دو کمپلسری پیپرز ہوتے تھے۔

ایف پی ایس سی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امیدواروں کی سہولت کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ سی ایس ایس 2026 کا تفصیلی امتحانی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ سی ایس ایس امتحانات میں صرف 2.48 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ اس سال 15,602 امیدواروں نے تحریری امتحان دیا، جن میں سے صرف 397 امیدوار کامیاب ہو سکے۔ زبانی امتحان میں مزید 10 امیدوار ناکام ہوئے، اور آخرکار 387 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں 207 مرد اور 180 خواتین شامل ہیں۔

کامیاب امیدواروں میں سے 119 مرد اور 110 خواتین کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔

سی ایس ایس امتحان کا مقصد بی پی ایس 17 کی پوسٹس پر باصلاحیت افراد کی بھرتی کرنا ہے۔ کامیاب امیدواروں کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، کسٹمز، فارن سروس اور پولیس سروس میں تعینات کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News