متحدہ عرب امارات میں شدید بارشیں، شہریوں کے لیے الرٹ جاری

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشیں، شہریوں کے لیے الرٹ جاری
کیپشن: متحدہ عرب امارات میں شدید بارشیں، شہریوں کے لیے الرٹ جاری

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش نے کئی علاقوں کو جل تھل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی ریاستوں فجیرہ، راس الخیمہ، شارجہ اور دبئی کے مختلف حصوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران دبئی اور ابوظبی میں مزید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر پولیس نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو سمندر، پہاڑی علاقوں اور سیلابی راستوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھنے اور محتاط ڈرائیونگ کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

Watch Live Public News