کراچی کے علاقے ماڑی پور میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام

(ویب ڈیسک ) کراچی کے  تجارتی و صنعتی علاقے ماڑی پور میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام ہے۔

ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز کی دس روزہ ملک گیر ہڑتال کے خاتمے کے بعد بڑی تعداد میں بھاری گاڑیاں ایک ساتھ سڑکوں پر آئیں۔

ماڑی پور روڈ پر گزشتہ تقریباً 15 گھنٹوں سے ٹریفک مکمل طور پر درہم برہم ہے۔ گلبائی تک سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے میں مصروف عمل ہے۔

Watch Live Public News