آخری ترک شہری کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، وزیراعظم

آخری ترک شہری کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں سے یہ اپیل ہے کہ ترک بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں ، ترکیہ میں آخری شہری کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ترک ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر بے حد افسوس ہے ، نقصان بہت زیادہ ہے جتنی بھی امداد کی جائے کم وہ ہے . ان کا کہنا تھا کہ ہم اب تک 500 ٹن سے زائد امدادی اشیا پہنچا چکے ہیں، 30 ہزار سے زائد ترک زلزلے میں جاں بحق ہوئے، وزرا اور پارلیمنٹ نے ترک بھائیوں کی مدد کیلئے ایک، ایک ماہ کی تنخواہیں عطیہ کیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا ہے ترکیہ نے ہمیشہ ہی ہماری مدد کی ہے ،2010 میں سیلاب کے بعد صدر طیب اردگان نے دورہ کیا تھا ، لاکھوں ڈالر امداد دی ہے ، امدادی سامان میں سردیوں کے خیمے اور دیگر اشیا شامل ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ترک عوام اور حکومت جلد مشکل سے نکل آئیں گے، پاکستان سے سردیوں کے خیمے کا ایک اور طیارہ ترکیہ پہنچ جائے گا، پاکستان کی ریسکیو ٹیموں نے بھی 14 افراد کو ملبے تلے زندہ نکالا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔