بالی وڈ اداکارہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

بالی وڈ اداکارہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
کیپشن: بالی وڈ اداکارہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پروینا دیش پانڈے نے اپنے فنی کیریئر میں بالی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی۔ وہ سپورٹنگ کرداروں میں اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق، پروینا دیش پانڈے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور اپنی زندگی کے آخری لمحوں تک اس بیماری کے خلاف جنگ لڑتی رہیں۔ ان کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

پروینا نے نہ صرف ہندی اور مراٹھی سنیما میں اہم کردار ادا کیے بلکہ ٹیلی ویژن، تھیٹر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی شاندار پرفارمنسز ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Watch Live Public News