لاہور میں بسنت اگلے سال فروری میں ہوگی ، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

لاہور میں بسنت اگلے سال فروری میں ہوگی ، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا لاہور میں بسنت کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور میں دوبار بسنت نہیں منائی جائیگی، لاہور میں بسنت اگلے سال فروری میں ہو گی۔

خیال رہے کہ   لاہور میں 25 سال بعد بسنت منانے کی اجازت دی گئی تھی۔ لاہور میں  6،7 اور 8 فروری کو بسنت منائی گئی۔اس دوران ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔دھاتی ڈور، کیمیکل اور چڑھی پر پابندی عائد تھی۔صرف کیو آر کوڈ والی پتنگیں اور ڈور استعمال کرنے کی اجازت تھی۔

اس کے علاوہ حکومت نے موٹر سائیکل پر 10 لاکھ راڈ بھی لگائے تھے تاکہ ڈور پھرنے کے واقعات سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News