پاکستان کے غیر ملکی کوچز مکی آرتھر ، گرانٹ بریڈ برن ، اینڈریوپٹک مستعفی

پاکستان کے غیر ملکی کوچز مکی آرتھر ، گرانٹ بریڈ برن ، اینڈریوپٹک مستعفی
لاہور: پی سی بی کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی کوچز مکی آرتھر ، گرانٹ بریڈ برن ، اینڈریو پٹک مستعفی ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریوپوٹک اپنے عہدوں سےمستعفی ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے بعد تینوں کوچز کو این سی اے میں فرائض سوپنے گئے تھے۔ مکی آرتھر کو اپریل 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا جبکہ گرانٹ بریڈ برن نےگزشتہ سال کےآغاز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اینڈریو پٹک اپریل 2023 سے پاکستان کے بیٹنگ کوچ تھے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ تینوں کوچزنے پی سی بی کو جنوری 2024 کے آخر تک مستعفی ہونےکے فیصلے سے آگاہ کیا تھا ، فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان خوش اسلوبی سے کیا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔