(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ ہونے کے بعد انہیں ان کی گھریلو ملازمہ نے آٹو رکشہ میں بٹھا کر زخمی حالت میں لیلاوتی ہسپتال پہنچایا۔
سیف علی خان کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا ہے۔انہوں نے اداکار کی اُس وقت کی حالت سے متعلق تفصیل سے بتایا۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ وہ باندرہ کے علاقے میں رکشہ چلا رہا تھا، تب ایک خاتون نے مدد کے لئے انہیں آواز دی، رکشیہ ڈرائیور کو لگا کہ کوئی عام شہری ہوگا جسے فوری ہسپتال پہنچانا ہے مگر دیکھا تو سیف علی خان تھے جو بری طرح زخمی تھے۔
تاہم اسے معاملے کی نوعیت کا احساس اس وقت ہوا جب خود سیف علی خان رکشہ میں زخمی حالت میں آکر بیٹھے۔
آٹو ڈرائیور نے بتایا کہ ان کا چھوٹا بچہ ان کے ساتھ تھا، اس کا کہنا تھا کہ وہ خود میری طرف آئے، وہ زخمی حالت میں تھے اور مجھے انہیں جلدی سے اسپتال لے جانا تھا۔
اس کا کہنا تھا کہ ہم 8 سے 10 منٹ میں اسپتال پہنچ گئے تھے۔
ڈرائیور نے بتایا کہ سیف علی خان سفید کُرتے میں ملبوس تھے جو خون سے سرخ ہوگیا تھا اور ان کے گردن سے خون بہہ رہ تھا اور پیچھے بھی کافی زخم تھے۔
آٹو رکشہ کے ڈرائیور نے مزید کہا کہ سیف علی خان آٹو کی کھڑکی والی سائیڈ پر آرام کر رہے تھے اور کسی کی مدد لیے بغیر وہ خود ہسپتال میں چل کر اندر گئے۔