بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے بند اہم شاہراہوں کو کھول دیا گیا

 بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے بند اہم شاہراہوں کو کھول دیا گیا

ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں  بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند روڈز کی بحالی، وزیراعلی مریم نواز شریف نے نے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر بند راستے کھولنے کیلئے فوری طورپر ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ۔

  لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک روڈز کو پہاڑی تودے ہٹا کر صاف کردیاگیا، برساتی ریلے سے سڑکوں پر پڑنے والے شگاف میں فوری طورپر مٹی ڈال کر بحال کردیئے گئے۔

پنڈ دادنخان جہلم روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک روڈکلیئر کردیاگیا، کلرکہار کے علاقے متہ خورد روڈ پرلینڈسلائیڈنگ سے بلاک سڑک بھی بحال کردی گئی۔

کلرکہارچکوال روڈ پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والا راستہ کھول دیاگیا۔

راولپنڈی کے نواحی کرولی ڈھوک برج روڈ پر بارشوں کی وجہ سے سڑک پر پڑنے والا شگاف پر کر کے ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی۔؎

ڈھوک پروانہ روڈ پر سیلابی ریلے کی وجہ سے ٹوٹنے والی سڑک بحال،ٹریفک کی آمدورفت شروع کردی گئی۔ 

Watch Live Public News