ویب ڈیسک: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 70 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 359 روپے پر آ گئی ہے۔