ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنی تازہ سوشل میڈیا سرگرمی کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
حرا مانی اپنے منفرد انداز، فیشن کے انتخاب، بے باک بیانات اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ اداکارہ کو موسیقی اور رقص سے خصوصی دلچسپی ہے، جس کا اظہار وہ وقتاً فوقتاً اپنے مداحوں کے ساتھ مختلف ویڈیوز کی صورت میں کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نئی ڈانس ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں ساڑھی زیب تن کیے بالی ووڈ کے مقبول گانے ’’چھمک چھلو چھیل چھبیلی‘‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آنے لگیں۔ بعض صارفین نے اداکارہ کے انداز اور پرفارمنس کو سراہا، جبکہ کچھ نے اس پر تنقیدی تبصرے بھی کیے۔
چند صارفین نے محرم الحرام کے تناظر میں ویڈیو شیئر کرنے کے وقت پر سوال اٹھایا، جبکہ دیگر نے طنزیہ اور تنقیدی تبصرے کیے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کے انداز کا موازنہ دیگر شوبز شخصیات سے بھی کیا۔