(ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے عوام کو پانی سے محروم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہونگے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان یو این چارٹر پر عمل کیلئے پر عزم ہے،سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک مسائل کا پرامن حل واضح کیا گیا ہے،سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے غیر قانونی اقدام کیا گیا،سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے عوام کو پانی سے محروم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہونگے۔عالمی قوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدے پر عمل کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔