ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بحرین فوج کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات کےدوران خطے کی مجموعی سیکورٹی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور بحرینی کمانڈر کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
بحرینی کمانڈر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کوششوں کی تعریف کی۔
معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور تربیت کو سراہا۔