(ویب ڈیسک ) باپ اور ایک سالہ بیٹی پر فائرنگ کا واقع تھانہ مناواں کی حدود اعوان ڈھائے والا میں پیش آیا۔
نوجوان کی شہری اور اسکی گود میں موجود 1سالہ بچی پر رائفل سے سیدھی فائرنگ، شہری اور ننھی بچی پر رائفل سے سیدھے فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ باپ اور ایک سالہ بیٹی پر فائرنگ کا واقع تھانہ مناواں کی حدود اعوان ڈھائے والا میں پیش آیا۔
فوٹیج میں ملزم کو سرعام شہری اور ننھی بیٹی پر رائفل سے سیدھے فائر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کو گود میں موجود ننھی بچی پر بھی رحم نا آیا اور سیدھی فائرنگ کرتا رہا ، شہری شوکت علی بچی کو گود میں اٹھائے فائرنگ سے خود کو بچاتے ہوئے ملزم کے پیچھے بھاگا ۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم شاہزیب سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا ۔
واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری شوکت علی کی جانب سے ملزم شاہزیب اور اسکے تین ساتھیوں کیخلاف تھانہ مناواں میں درج کرلیا گیا۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشی سے منع کرنے کی رنجش میں ملزمان نے جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا۔