ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے چیف علی لاریجانی کی شہادت پر روس کا اہم بیان آگیا

ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے چیف علی لاریجانی کی شہادت پر روس کا اہم بیان آگیا
کیپشن: ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے چیف علی لاریجانی کی شہادت پر روس کا اہم بیان آگیا

ویب ڈیسک: روس نے ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے چیف علی لاریجانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود مختار ایرانی قیادت کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے اقدامات قابلِ مذمت ہیں جو خود مختار ممالک کو نقصان پہنچائیں۔

گذشتہ روز ایران نے تصدیق کی تھی کہ علی لاریجانی مشرقی تہران میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے جب اسرائیل نے انہیں نشانہ بنایا۔ علی لاریجانی کے ایکس اکاؤنٹ سے بھی ان کی شہادت کا اعلان کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ "خدا کا ایک بندہ، خدا سے جا ملا"۔

67 سالہ علی لاریجانی انقلابِ ایران کے بعد ابھرتی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے۔ وہ ایران کے طاقتور مذہبی و سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، متعدد بار صدارتی انتخابات میں امیدوار رہ چکے، 12 سال تک پارلیمنٹ اسپیکر بھی رہے، اور ایران کے چیف مذاکرات کار برائے جوہری پروگرام بھی تھے۔

شہید علی لاریجانی کو ایران میں قدامت پسند مگر نسبتاً معتدل سوچ رکھنے والی سیاسی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔

Watch Live Public News