کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش 

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش 

(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ   بارش ہوئی۔

تفصیلات کے مطاب قنارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، فیڈرل بی ایریا، صدر، ایئرپورٹ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ ڈیفنس، کلفٹن،کینٹ، ریلوے کالونی، دہلی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کراچی میں بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے شہر کے تمام بلدیاتی اداروں، ڈی ایم سیز اور واٹر بورڈ کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ٹریفک پولیس کو بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ  نے بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہنے کی تاکید، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا۔

Watch Live Public News