کورونا وائرس مزید 135 افراد کی جانیں لے گیا

کورونا وائرس مزید 135 افراد کی جانیں لے گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 135 مریض جابحق ہو گئے۔این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 2566 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 67,665 ہو گئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ95 ہزار 511 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں 8,82,928 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 19,752اموات ہو چکی ہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔