واٹس ایپ میں چیٹ لاک کا نیا فیچر پیش کردیا

واٹس ایپ میں چیٹ لاک کا نیا فیچر پیش کردیا
سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب تک کا چیٹ سیکیورٹی کا بہترین فیچر ’چیٹ لاک‘متعارف کرا دیا جس کے تحت اب صارفین اپنی بعض چیٹس کو انتہائی خفیہ یا پرائیوٹ بھی رکھ سکیں گے ۔ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اگرچہ اینڈ ٹو اینڈ میسیج سروس دستیاب ہے تاہم اب ایپلی کیشن نے چیٹس کو مزید محفوظ بنانے کے حوالے سے چیٹ لاک کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے ۔ واٹس ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ1 میں کہا کہ چیٹ لاک کے فیچر کو 15 مئی سے صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا ، جس کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ چیٹس کو خفیہ یا پرائیوٹ رکھ سکیں گے۔ مذکورہ فیچر کے تحت فیس بک چیٹ کی ایک نئی ونڈو بھی بن جائے گی جو کہ آرکائیو ٹوئٹ کی طرح ہی ہوگی اور مذکورہ چیٹ ونڈو کو کوئی بھی تیسرا شخص نہیں کھول سکے گا ۔ بلاگ پوسٹ کے مطابق چیٹ لاک میں صارفین اپنی بعض چیٹس کو شامل کرسکیں گے جبکہ چیٹ لاک ونڈو کو ایک الگ پاس ورڈ سے بھی محفوظ رکھ سکیں گے۔ عام طور پر بعض صارفین کے موبائل فون تک ان کے گھر والوں یا انتہائی قریبی دوستوں کو رسائی ہوتی ہے، جس وجہ سے ان کی تمام چیٹس تک بھی دوسرے افراد کو رسائی ہوتی ہے۔ لیکن نئے چیٹ لاک فیچر کے تحت ایسے صارفین کی پریشانی بھی ختم ہوجائے گی اور وہ اپنی انتہائی خاص چیٹس کو پرائیویٹ یا خفیہ رکھ سکیں گے۔ مذکورہ فیچر کو اگرچہ فوری طور پر متعارف کرادیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو اس پر رسائی نہیں مل سکی اور ترتیب وار ہی دنیا بھر کے صارفین اس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔چیٹ لاک فیچر کو فیس بک کا اب تک کا بہترین سیکیورٹی چیٹ فیچر قرار دیا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ پاکستانی صارفین کو بھی اگلے ایک ہفتے تک مذکورہ چیٹ لاک فیچر تک رسائی دی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔