آئی جی ایف سی (نارتھ) کا کوہلو کا دورہ، میڈیا ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت

آئی جی ایف سی (نارتھ) کا کوہلو کا دورہ، میڈیا ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت
کیپشن: آئی جی ایف سی (نارتھ) کا کوہلو کا دورہ، میڈیا ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت

ویب ڈیسک: آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے کوہلو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فرنٹیئر کور کی جانب سے منعقدہ میڈیا آگاہی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق ورکشاپ میں ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے 40 صحافیوں اور سوشل میڈیا سے وابستہ نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد صحافیوں میں میڈیا کی اہمیت، جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر امور سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے حالیہ پاک-بھارت جنگ کے تناظر میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا مثبت کردار معاشرے میں ہم آہنگی، اتحاد اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر مقامی صحافیوں اور قبائلی عمائدین نے ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس نوجوانوں اور صحافیوں کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Watch Live Public News