سہ فریقی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری کے بعد پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

سہ فریقی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری کے بعد پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا
کیپشن: سہ فریقی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری کے بعد پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ویب ڈیسک: افغانستان کی دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ترجمان نے کہا کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گی۔

پی سی بی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان نے سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیسری ٹیم کے آپشن کو دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گا۔

Watch Live Public News