ویب ڈیسک: زمبابوے کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی، پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز نومبر میں ہوگی۔
بھارت کی ایما پر پاکستان کے ساتھ طے شدہ سیریز منسوخ کرنے والی افغانستان ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرارا جواب دے دیا، سہ فریقی سیریز کے لئے زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی کی دعوت قبول کرلی۔
تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے، لاہور کا قذافی سٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔