ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات کے دوران بال لگنے سے سری لنکن ایمپائر زخمی ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجرنوید اکرم چیمہ نے ایمپائر روچیرا پلیاگُروگے (Ruchira Palliyaguruge) کی ہسپتال میں عیادت کی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجرنوید اکرم چیمہ نے چیئرمین پی سی بی و صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے سری لنکن ایمپائر کو گلدستہ پیش کیا ۔
نوید اکرم چیمہ نے ایمپائر روچیرا پلیاگُروگے کی خیریت دریافت کی ، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ نے ایمپائر روچیرا پلیاگُروگے کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
نوید اکرم چیمہ کی ایمپائر روچیرا پلیاگُروگےکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجرنوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی و صدر اے سی سی محسن نقوی نے بھی آپ کی جلد صحتیابی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سری لنکن ایمپائر روچیرا پلیاگُروگے کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اور عوام سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔