معروف یوٹیوبر مدثر حسن اور اُسکے بھائی سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج

معروف یوٹیوبر مدثر حسن اور اُسکے بھائی سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: لاہور میں یوٹیوبر مدثر حسن اور اسکے بھائی سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 غالب مارکیٹ پولیس نے  اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے شعیب ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا. 

مقدمہ ملزم کو این سی سی آئی اے کی تحویل سے چھوڑنے،  کارسرکار میں مداخلت،  دھمکیاں دینے، سرکاری ریکارڈ چھینے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا .

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق یوٹیوبر کا بھائی مبشر حسن، وکیل عبدالعزیز اور زبیدہ 9 ساتھیوں کے ساتھ دفتر میں داخل ہوئے۔

ملزمان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں یوٹیوبر کے خلاف ثبوت ختم کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے سرکاری ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی۔

ملزمان کے شور شرابہ کرنے پر  پہلے سے گرفتار یوٹیوبر نے بھی قانون ہاتھ میں لیا۔

Watch Live Public News