ایف سی کا   بلوچستان  میں انسداد اسمگلنگ کا بڑا آپریشن

 ایف سی کا   بلوچستان  میں انسداد اسمگلنگ کا بڑا آپریشن
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں انسداد اسمگلنگ کا بڑا آپریشن ہوا۔

تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر ضلع مستونگ میں واقع غیر قانونی اسمگلنگ کی آشیاء کے خفیہ گودام پر کیا گیا۔ ان آشیاء میں سگریٹس، بیٹل نٹس، کپڑا، سولرپینلز، ٹائرز، یوریا کھاد اور الیکٹرانکس کا سامان شامل تھا۔ 

ضبط شدہ اشیاء کو 46 ٹرکوں اور 3 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کیا گیا۔ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت  تقریباً دس بلین روپے لگائی گئی ہے، جو کہ انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔

قاضح رہے کہ اس سے پہلے تین بلین روپے کے ضبطی کی گئی تھی۔