صدر مملکت آصف زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف  کو نشان امتیاز(ملٹری ) سے نوازا

صدر مملکت آصف زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف  کو نشان امتیاز(ملٹری ) سے نوازا

(ویب ڈیسک ) صدر  پاکستان   آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ۔

تفصیلات کے مطابق   ایوان صدر میں  ایک  پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں  نے شرکت  کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔