نائب وزیر اعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق

نائب وزیر اعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق

(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ،دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ  محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ  سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

 ترجمان دفترخارجہ  کے مطابق   نائب وزیر اعظم نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے موجودہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا،انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم پاکستان کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو پر بھی اتفاق کیا۔

Watch Live Public News