سونا سستا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہے؟ جانیے

سونا سستا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہے؟ جانیے
کیپشن: سونا سستا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہے؟ جانیے

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا 11 سو روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 11 سو روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 24 گرام سونے کی قیمت تین لاکھ 56 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 سو 43 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت تین لاکھ 5 ہزار 7 سو 27 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہوکر 3339 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہو گئی تھی۔ 10 گرام سونا 1286 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے کا ہو گیا تھا۔

صرافہ بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News