وسیم اکرم آن لائن ایپ کی پروموشن کر کے مشکل میں پھنس گئے

وسیم اکرم آن لائن ایپ کی پروموشن کر کے مشکل میں پھنس گئے

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایک آن لائن ایپ کی پروموشن کے باعث  مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔

لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو ایک شہری نے وسیم اکرم کے خلاف باقاعدہ شکایت جمع کروائی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ وسیم اکرم ایک بھارتی بیٹنگ ایپ کے سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف کھیلوں میں سٹے بازی کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے بلکہ عوام کو بھی اس غیر قانونی سرگرمی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔

 شکایت میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو اور پوسٹر کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں مبینہ طور پر وسیم اکرم کو مذکورہ پلیٹ فارم کی تائید کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شکایت کنندہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وسیم اکرم کے خلاف 2016 کے الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے، تاکہ اس طرح کی تشہیر کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے سلسلے کو روکا جا سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وسیم اکرم کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 یاد رہے قبل ازیں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف " ڈکی بھائی" کو بھی اسی ایپ کی تشہیر کے الزام میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر لیا گیا تھا۔

Watch Live Public News