پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
کیپشن: پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

ویب ڈیسک:  پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں ہوگا، جہاں 18، 20 اور 22 اکتوبر کو میچز کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔  مجوزہ شیڈول کے مطابق دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا، جہاں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔

سہ ملکی سیریز میں میزبان پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کو تینوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت اور منظوری کے بعد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

سری لنکا کے دورۂ پاکستان کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز بھی کھیلے جانے ہیں، جن کے وینیوز اور تاریخوں پر بھی مشاورت جاری ہے۔

Watch Live Public News