پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں شروع ہوگیا، جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی ٹیم کو کپتان بابر اعظم کی خدمات حاصل نہیں، جو وارم اپ میچ کے دوران دائیں ہاتھ پر چوٹ لگنے کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ ان کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے لیے اذان اویس، امام الحق، شان مسعود، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی قیادت جو روٹ کر رہے ہیں، جو بطور کپتان اپنا 66واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

Watch Live Public News