ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈگری کیس میں نااہل قرار پانے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر کے مطابق صدرِ پاکستان نے وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تقرری ختم کرنے کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں کیا گیا، جس میں ان کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری تقرری کے وقت درست ایل ایل بی ڈگری کے اہل نہیں تھے، اس لیے انہیں فوری طور پر عہدہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔