سردی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات کی کچھ مقامات پربارش کی پیشگوئی

سردی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات کی کچھ مقامات پربارش کی پیشگوئی
کیپشن: سردی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات کی کچھ مقامات پربارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور اسلام آباد میں موسم سرد رہے گا اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ بگروٹ اور سکردو میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، پوٹھوہار ریجن، لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں جن میں چاغی، نوشکی، پنجگور، کیچ، گوادر، کوئٹہ، قلات، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی اور ژوب شامل ہیں، وہاں بھی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسموگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News