آئینی عدالت کی تشکیل کے بعد پہلا تحریری فیصلہ جاری

آئینی عدالت کی تشکیل کے بعد پہلا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: آئینی عدالت کی تشکیل کے بعد پہلا تحریری فیصلہ جاری

ویب ڈیسک: آئینی عدالت کی تشکیل کے بعد پہلا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ تحریر کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیا۔ آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 109-A سے متعلق کیس میں تحریری فیصلہ جاری کیا۔ آئینی عدالت نے معاملہ دوبارہ متعلقہ آئینی بینچ کو واپس بھیج دیا۔

آئینی عدالت نے ہدایت کی کہ عبوری درخواست پر قانون کے مطابق ازسرِنو فیصلہ کیا جائے۔ آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے عبوری حکم کے خلاف فیصلہ دیا۔ 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عبوری حکم اسی فورم سے جاری ہو سکتا ہے جو حتمی فیصلہ دینے کا مجاز ہو۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کو اس نوعیت کے مقدمے کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل نہیں تھا۔ دائرہ اختیار کے بغیر جاری کیا گیا عبوری حکم قانونی حیثیت نہیں رکھتا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان بریچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔

Watch Live Public News