میئر نیو یارک ظہران ممدانی کی نئی انتظامیہ کی اہم رکن سے استعفیٰ دے دیا

میئر نیو یارک ظہران ممدانی کی نئی انتظامیہ کی اہم رکن سے استعفیٰ دے دیا

(ویب ڈیسک ) میئر نیویارک ظہران ممدانی کی نئی انتظامیہ کی اہم رکن کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کوسٹا نے یہ اقدام ایک عشرے پرانی یہود مخالف پوسٹ سامنے آنے پر اٹھایا۔

کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا نے استعفیٰ ایک عشرے پرانی یہود مخلاف سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آنے پر دیا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ وہ سن 2000 اور 2012 کے دوران کی گئی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر افسردہ ہیں، یہ پوسٹ اینٹی ڈیفے میشن لیگ نے شئیر کی تھی۔

کیتھیرن نے کہا کہ پوسٹ اس چیز کی ترجمان نہیں جو وہ خود بحیثیت یہودی بچوں کی ماں کے طور پر ہیں۔

خیال رہے کہ کیتھیرن کو نئے مئیر کے آفس آف اپائنٹمنٹس کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

 تاہم ظہران ممدانی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی یکم جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

Watch Live Public News