لاہور: وزیر اعلی مریم نواز سے ملاقات کا خواہش مند شخص کرین سے ریسکیو کر لیا گیا

لاہور: وزیر اعلی مریم نواز سے ملاقات کا خواہش مند شخص کرین سے ریسکیو کر لیا گیا

(ویب ڈیسک ) لاہور میں  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کا خواہش مند شخص پنجاب اسمبلی ایم پی اے ہوسٹلز کی زیر تعمیر عمارت پر لگی کرین پر چڑھ گیا تھا۔

نامعلوم شخص کی جانب سے مبینہ طور پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ کیا گیا۔نامعلوم شخص نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بینرز آویزاں کر رکھے  تھے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ایڈوائزر ٹو پولیٹیکل افیئرز ذیشان ملک موقع پر پہنچ گئے۔ ذیشان ملک کی کرین پر چڑھے شخص سے بات چیت کی اور جائز مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

بعد ازاں ریکسیو 1122 نے کرین پر چڑھنے والے شخص کو ریسکیو کرلیا ۔

Watch Live Public News