(ویب ڈیسک ) نگران وزیراعظم نے سویلین ایجنسی انٹیلیجنس بیورو کی سٹیٹس میں تبدیلی کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی بی کو بیورو سے تبدیل کرکے ڈویژن کا سٹیٹس دیدیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی بی فواد اسد اللہ کی خصوصی کاوش کے باعث سٹیٹس تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد انٹیلیجنس بیورو ڈویژن میں تبدیل کردیا گیا ہے، انتظامی اور مالی معاملات بہتر بنانے کیلئے فیصلہ کیا گیا ۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ڈی جی آئی بی ڈویژن کے ایکس آفیشل سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے، سٹیٹس تبدیل کرنے کے احکامات کو فوری طور پر نافذ کیا گیا ہے۔