ہم  پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ، جمیعت علماء اسلام شیرانی گروپ کے مولانا گل نصیب کا اعلان

ہم  پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ، جمیعت علماء اسلام شیرانی گروپ کے مولانا گل نصیب کا اعلان

(ویب ڈیسک ) جمیعت علماء اسلام شیرانی گروپ کے مولانا گل نصیب نے کہا ہے کہ ہم   پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان  تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام شیرانی کے قائدین کی ملاقات ختم ہوگئی۔بعد ازاں   پی ٹی آئی  اور جمعیت علماء اسلام شیرانی گروپ کے قائدین  نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

جمیت علماء اسلام شیرانی گروپ  کے مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ  ہم تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ،ہم پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں اس نظام پر اعتماد پیدا کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ  ملکی اکانومی اور حالات کو بہتر کرنے کے لئے ملکر آگے بڑھیں گے، ہم رابطے جاری رکھیں گے، اکٹھی کوششیں کریں گے۔

  پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ  پورا الیکشن متنازعہ ہوگیا ہے ، کمشنر راولپنڈی کے بیان سے واضع ہوگیا کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی ہے ، انکشافات کی انکوائری ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ  منصوبہ بندی سے ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا ، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں،جو بھی وزیر اعظم ہمارے علاوہ وزیر اعظم بنا وہ جعلی ہوگا۔