وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈپٹی کمشنرز کوون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈپٹی کمشنرز کوون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈپٹی کمشنرز کوون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف  نےون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ون ڈش پرپابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔

انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیدیا گیا۔ ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتا ہے۔ شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں۔ انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے۔ ون ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا۔ 

Watch Live Public News