ویب ڈیسک:اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروادی گئی ۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو کہ تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہی ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے بعد بانی اور بشریٰ بی بی کی یہ تیسری ملاقات تھی، ملاقات میں زیر سماعت مقدمات،صحت کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔