عطاتارڑنے عمران خان سے ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا

عطاتارڑنے عمران خان سے ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا
کیپشن: عطاتارڑنے عمران خان سے ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مبینہ ڈیل کی خبروں کو ایک بار پھر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ نہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی ڈھیل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اور ان کے لیے کسی رعایت کا تاثر دینا حقائق کے منافی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔ حکومت کی جانب سے کسی خفیہ معاہدے یا خصوصی سہولت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی عطا تارڑ نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن کو تنبیہ کی تھی کہ عمران خان کی صحت کے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس حساس معاملے پر غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

Watch Live Public News