پنجاب میں سرکاری اساتذہ کیلئے  'پروفیشنل ڈریس کوڈ' متعارف کرانے کا بڑا فیصلہ

پنجاب میں سرکاری اساتذہ کیلئے  'پروفیشنل ڈریس کوڈ' متعارف کرانے کا بڑا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) پنجاب کےسرکاری اساتذہ کے لیے 'پروفیشنل ڈریس کوڈ' متعارف کرانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سکول ایجوکیشن سے متعلق بریفنگ اور اہم فیصلے کیے گئے۔

 وزیر اعلی مریم نواز کا ہر سرکاری سکول کو 'سیف اینڈ کلین زون' بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب  کا  عالمی شہرت یافتہ پروگرام ستھرا پنجاب سرکاری  سکولوں میں بھی متعارف کرانے کا پلان ہے۔سکولوں میں صفائی کے لئے ستھرا پنجاب کی سروسز حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ ییا گیا کہ طلبہ اور اساتذہ کے تحفظ کے لیے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔ پنجاب پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے تحت آؤٹ سورسنگ فیز فور کی منظوری دی  جائے گی ۔ آؤٹ سورسنگ کے لئے سکول ایمپرورومنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے سکولوں میں ڈسٹنس لریننگ متعارف، آڈیو ویژول لریننگ شروع کر دی گئی۔ پنجاب میں مارچ تک 140 نواز شریف سکول آف ایمی ننس پی پی پی موڑ پر فنکشنل ہوں گے۔ پنجاب کے 344 سکولوں میں 42614 طلبہ اور 3566 اساتذہ کی سپوکن کلاسز ہونگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ لاکھ طلبہ کے لئے سپوکن کلاسز شروع کرنے کا ہدف دے دیا۔ پنجاب کے 13اضلاع میں 11لاکھ 37ہزار طلبہ کے لئے سکول میل پروگرام جاری ہے۔ نئے ایگزامینیشن گریڈ سسٹم کے تحت 15مارچ سے امتحان شروع ہوں گے اور 31 مارچ کو رزلٹ آئے گا۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ آن لائن پیپر چیکنگ کا سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں کی انرولمنٹ میں 800فیصد سے زائد اضافہ کار یکارڈ قائم کیا،سکول آؤٹ سورسنگ فیز ون کی تکمیل کے بعد114 فیصد اور فیز ٹو کی تکمیل کے بعد 24 اضافہ ہوا۔آؤٹ سورسنگ فیز ون میں ٹیچرز کی تعداد میں 40 فیصد اور فیز ٹو میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔ 

بریفنگ میں کہا گیا کہ آؤٹ سورسنگ کے بعد 540سکولوں میں 866 نئے کلاس روم تعمیر ہوئے۔ آؤٹ سور س سکولوں میں 9033 کمروں کی تعمیر و مرمت کی گئی۔آؤٹ سورس سکولوں کی 5345 کلا س روم کی مرمت کی گئی۔آؤٹ سورس سکولوں میں 27 لاکھ مربع فٹ سے زائدچار دیواری تعمیر اور مرمت کی گئی۔ آؤٹ سورس سکولوں میں 5067 ٹائلٹس کی تعمیر و مرمت کی گئی۔8911 سکولوں میں پینٹ ورک کو مکمل کیا گیا۔

 بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 20 آؤٹ سورس سکولوں کو میٹرک اور 2219سکولوں کو ایلیمینٹری لیول تک اپ گریڈ کیا گیا۔ پنجاب کے سکولوں میں آؤٹ سورسنگ کے بعد 160450 نئے فرنیچر سیٹ مہیا کیے گئے۔آؤٹ سورس سکولوں میں 3665 واٹر ٹینک اور 18380 واٹر کولر لگائے گئے۔

وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ  کوشش ہے کہ ہر بچہ سرکاری سکول میں معیار تعلیم حاصل کرے اور اعتماد سے زندگی کو سنوارے۔ سرکاری سکول کا معیار ایسا بنانا چاہتے ہیں ہر کوئی اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرانے چاہئے۔ پنجاب کے ہر سکول کی حالت بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے۔ 

Watch Live Public News