ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات، ہاکی کھلاڑیوں نے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات بارے آگاہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہاکی پلئیرز کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی پلئیرز کو ہر طرح اکاموڈیٹ کریں گے۔ ہاکی کے معاملات کو سٹریم لائن کرنے میں پورا تعاون کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کے لئے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی پلئیرز کے لئے کیمپ کل سے لگایا جائے گا۔ انہوں نے آج رات تک ہاکی پلئیرز کے تربیتی کیمپ کے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ زخمی ہاکی پلئیرز کا علاج معالجے فوری طور پر پی سی بی خود کروائے گی آپ صرف کھیل پر توجہ دیں۔ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے۔ کسی بھی صورت وطن کے وقار پر حرف نہیں آنے دیں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چھ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ آنے پر اعلان کردہ 10 ۔ 10 لاکھ روپے کے چیک بھی کھلاڑیوں کو دیئے۔
ہاکی پلئیرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔