ویب ڈیسک: پاکستان کے نوجوان اسنوکر کھلاڑی محمد حسنین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی بی ایس ایف انڈر 17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فائنل مقابلے میں محمد حسنین نے ویلز کے ریلی پاول کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ محمد حسنین نے نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا بلکہ عالمی سطح پر اپنا لوہا بھی منوایا۔
یہ عالمی چیمپئن شپ بحرین میں منعقد ہوئی، جس میں 14 ممالک کے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ محمد حسنین کی یہ کامیابی پاکستانی کیو اسپورٹس کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دی جا رہی ہے۔
حسنین کی شاندار جیت پر اسپورٹس حلقوں، شائقین اور حکومتی نمائندوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اور اس فتح کو پاکستان کے اسنوکر مستقبل کے لیے ایک امید افزا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
کیپشن: پاکستان کےمحمد حسنین انڈر17 ورلڈ اسنوکرچیمپئن بن گئے