ویب ڈیسک: خلائی ڈیٹا کمپنی ایسٹرونومر کے سی ای او اینڈی بائرن اور ہیومن ریسورسز کی سربراہ کرسٹن کیبوٹ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں بغل گیر ہوتے ہوئے کیمرے کی زد میں آ گئے، جس کی ویڈیو 16 جولائی 2025 کو وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔
اس واقعے کے بعد انٹرنیٹ پر میمز کی بھرمار دیکھنے کو ملی اور صارفین کی توجہ اس جوڑی پر مرکوز ہو گئی۔ افواہوں کے طوفان میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب کچھ افراد نے دعویٰ کیا کہ معروف اینی میٹڈ سیریز ’ دی سمپسنز‘ نے اس لمحے کی پیش گوئی برسوں قبل کر دی تھی۔
The #Simpsons #Coldplay episode #HR #CEO #USA #fy #TxGringoMusic???? pic.twitter.com/P7Oz2eAXH7
— Jericho Burley (@TxGringoMusic) July 19, 2025
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں سمپسنز کے کرداروں کو بالکل اسی انداز میں دکھایا گیا ہے جیسا کہ اینڈی اور کرسٹن کنسرٹ کے دوران نظر آئے۔ لباس، تاثرات اور پس منظر کی حیرت انگیز مماثلت نے کئی صارفین کو چونکا دیا۔ تاہم، ماہرین کے مطابق یہ تصویر ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہے اور اصل سیریز سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
صارفین کا ردعمل بھی دلچسپ تھا—کسی نے کہا، "کیا کچھ ایسا ہے جو سمپسنز نے پیش گوئی نہ کی ہو؟" تو کسی نے تبصرہ کیا، "ہمیں سمپسنز نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا!"
یہ واقعہ نہ صرف ایک وائرل لمحے کے طور پر ابھرا بلکہ ایک بار پھر سمپسنز کی مبینہ پیش گوئیوں کو عوامی توجہ کا مرکز بنا گیا ہے، جن پر وقتاً فوقتاً بحث ہوتی رہتی ہے۔