لاہور فائرنگ واقعہ کی حقیقت ، وزارت اطلاعات و نشریات کا اہم بیان آگیا

لاہور فائرنگ واقعہ کی حقیقت ، وزارت اطلاعات و نشریات کا اہم بیان آگیا

(ویب ڈیسک ) وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق   بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ  سے منسوب بیانات میں کوئی صداقت نہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات  کا کہنا ہے کہ سابقہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایک غیر ذمہ دار شہری نے ہوائی فائرنگ کی۔اتفاقاً وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی اسی دوران قریب سے گزر رہے تھے۔واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے مقدمے میں نامزد ہو چکا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے منسوب بیانات میں کوئی صداقت نہیں۔

Watch Live Public News