ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام اور رات میں اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح گوجرانوالہ 47، منڈی بہاؤالدین اور دادو 46، لاہور، سرگودھا، تربت اور بنوں میں 45 جبکہ ملتان، ساہیوال اور فیصل آباد میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز مظفر آباد میں 42، اسلام آباد 41، پشاور 38، کراچی 36، کوئٹہ 35 اور گلگت میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News